شاہ محمود قریشی نے بھی بجلی بل جمع کرا کر سول نافرمانی کی نافرمانی کر دی
میپکو کی ٹیم بجلی کاٹنے شاہ محمود قریشی کے گھر پہنچی تو ان کے ملازمین نے انہیں ادا شدہ بل دکھا دیئے۔
غیر ضروری سوال پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا،بلوں کی ادائیگی سے متعلق شاہ محمود قریشی کا جواب ۔ فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے باوجود میپکو کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کے 6 بل ادا کردیے ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق میپکو کی منظورآباد سب ڈویژن ملتان کی ٹیم ان کے گھر کا ایک کنکشن جو غلام قادر کے نام سے لگا ہوا تھا اور اس کا بل 44ہزار 742 تھا،عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹنے کے لئے پہنچی تو شاہ محمود کے گھر کے ملازمین نے میپکو عملے کو تمام بل دیکھا دیے جن کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ جس پر میپکو کا عملہ بلوں کی کاپیاں لے کر واپس آگیا اور کنکشن نہیں کاٹے۔ میپکو ذرائع کے مطابق شاہ محمودکے اپنے نام 2بل ہیں جبکہ باقی4بل وسائی خاتون،غلام قادر،اے ڈی سلیم اورعبدالقیوم کے نام ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز جب کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں بجلی کے بل جمع کرانے سے متعلق شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس قسم کے غیر ضروری سوال پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔