ڈکیتی کے ملزم کو 11سال قید کی سزا
فائرنگ کی آواز سن کر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور تھانہ میٹھا در کے حوالے کردیا تھا
عدالت نے ملزم امان اﷲ کو جرم ثابت ہونے پر 11برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ فوتو: فائل
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد حسین چانڈیو نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرمدعی کو زخمی کرنے کے الزام میں ملوث ملزم امان اﷲ کو جرم ثابت ہونے پر 11برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق 28دسمبر2009کو ملزم نے مدعی ادریس عباس کو اسلحے کے زور پر روکا تھا اور قتل کی دھمکی دیکر اس سے نقدی لوٹ لی تھی۔
موبائل فون چھینے پر مدعی نے مزاحمت کی تھی، ملزم نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا تھا فائرنگ کی آواز سن کر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور تھانہ میٹھا در کے حوالے کردیا تھا۔