سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعینات کرنے کا فیصلہ

توقع ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کے بعد شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کا بھی اضافی چارج دیا جائے گا

توقع ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کے بعد شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کا بھی اضافی چارج دیا جائے گا. فوٹو: فائل

سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔


توقع ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی ڈی تعیناتی کے بعد شاہد حیات کو ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی کا بھی اضافی چارج دیا جائے گا ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے ڈی آئی جی سکھر جاوید اوڈھو کا تبادلہ کرکے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔
Load Next Story