ملیر سٹی اور یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے ڈاکو ہلاک
دیگر کارروائیوں میں پولیس نے زخمی سمیت6ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ملیر سٹی میں شہری سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاکجبکہ2ملزمان فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے، پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلے کے بعد زخمی سمیت6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
جبکہ مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر15گھانچی مارکیٹ کے قریب واقع نجی بینک کے باہر ٹیکسی میں سوار شخص سے3 ڈاکو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع پر موجود افراد نے شور مچا دیا۔
جس پر بینک کے قریب ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار طارق اور علاقہ گشت پر مامور ایس ایچ او انسپکٹر امتیاز نیازی موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تاہم پولیس جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ اس کے دیگر2ساتھی موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس زخمی ڈاکو کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال لے جا رہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی شناخت تنویر احمد کے نام سے ہوئی جو کہ لانڈھی قذافی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔
ملیر سٹی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں ایم ایل او نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی اور پولیس سے کہا کہ لاش ایک دن پرانی ہے تم جھوٹ بولتے ہو۔
تاہم زخمی ڈاکو کو اپنی ایمبولینس میں لانے والے فلاحی ادارے کے ڈرائیور نے بھی بتایا کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کو انھوں نے ملیر سٹی سے اٹھایا ہے جس کے بعد ایم ایل او جناح اسپتال نے لاش کا معائنہ کیا، ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات نے پولیس اہلکار طارق کی فوری کارروائی پر اسے2ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دیتے ہوئے موقع پر موجود دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کو جرائم کیخلاف موثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات جاری کیں۔
عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب 3ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار انیس کو زخمی کردیا۔
تاہم پولیس نے مقابلے اور تعاقب کے بعد زخمی ڈاکو عدنان خان اور اس کے دیگر2ساتھیوں صدام اور عطا اﷲ کو گرفتار کرکے2ٹی ٹی پستول، نقدی اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیے۔