سیمنٹ پہلی سہ ماہی میں مجموعی فروخت 47 فیصد بڑھ گئی
مقامی فروخت میں 9.85 فیصد اضافہ، برآمدات 8.13 فیصد کم رہی، اے پی سی ایم اے
مقامی فروخت میں 9.85 فیصد اضافہ، برآمدات 8.13 فیصد کم رہی، اے پی سی ایم اے۔ فوٹو: فائل
سیمنٹ کی مقامی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.85 فیصد اضافہ ہوا تاہم برآمدات 8.13 فیصد کم رہیں اور مجموعی طور پر فروخت4.68 فیصدبڑھ گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت ستمبرمیں 13.86 فیصد کے اضافے سے 2.42 ملین ٹن پر پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.12 ملین ٹن رہی تھی، اس دوران برآمدات ستمبر 10.6 فیصدکمی سے 7 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 8 لاکھ 16 ہزار ٹن رہی تھیں، ستمبر میں مجموعی فروخت 7.08 فیصد بڑھ کر 3.15 ملین ٹن ہو گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 2.94 ملین ٹن رہی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق شمالی علاقے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں پہلی سہ ماہی میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوبی علاقے میں صرف 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔