پریانکا چوپڑا وزیراعظم مودی کی ’’کلین انڈیا مہم‘‘ میں شامل

میں تبدیلی چاہتی ہوں، صاف انڈیا چاہتی ہوں، سب ملکر کریں تو کچھ مختلف ہوگا، ٹویٹ

میں تبدیلی چاہتی ہوں، صاف انڈیا چاہتی ہوں، سب ملکر کریں تو کچھ مختلف ہوگا، ٹویٹ فوٹو: فائل

'' میری کوم '' فلم کی ہیروئن اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ''کلین انڈیا مہم '' میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے اور سواش بھارت مشن میں وہ ابک پبلک مقامات کی صفائی مہم میں حصہ لیں گی۔


پریانکا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ''میں خلوص دل سے وزیراعظم مودی کے چیلنج کو قبول کرتی ہوں' یہ ''کلین انڈیا کمپین'' ایک آئیڈیا ہے جسے ہمیں لمبے عرصہ تک چلانا ہے، اپنے پرستاروں سے بھی اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرتی ہوں۔ میں تبدیلی چاہتی ہوں' میں صاف انڈیا چاہتی ہوں اور یہ وہ وقت ہے کہ اپنے عمل کو صاف کریں ''۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلے ہی انڈیا گیٹ میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ مل کر صفائی کی اس مہم کا حصہ بن چکے ہیں جن میں اسکول کے بچے اور حکومتی ملازمین بھی شامل ہیں۔
Load Next Story