ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں مات
ففٹی بنانے والی لیوراکی شارلوٹ کے ہمراہ سنچری شراکت، آسٹریلیا نے بھارت کوزیرکر لیا
پاکستانی کپتان ثنامیر کا بولنگ ایکشن فوٹو : اے ایف پی
ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے 43 رنز سے مات دے دی۔
ففٹی بنانے والی لیورا مارش نے کپتان شارلوٹ کے ہمراہ سنچری شراکت سے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،کولون نے4 وکٹیں اپنے نام کیں۔دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو8 وکٹ سے زیر کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ پاکستان کو بھاری پڑ گیا،اس کا اندازہ انگلش اوپنرز کی سنچری شراکت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
لیورا مارش نے 14 ویں اوور میں رن آئوٹ ہونے سے قبل54رنز اسکور کیے،انھوں نے41 گیندوں پر2 چھکے اور7 چوکے لگائے،اس موقع پر ٹیم کا اسکور102رنز تھا،کپتان شارلوٹ ایڈورڈز مجموعی اسکور میں 11 رنز بڑھاکر45رنز پر وکٹ گنوا بیٹھیں، اگلی4 وکٹیں صرف 20 رنز کے سفر میں گریں، مقررہ اوورز میں اننگز 6 وکٹ پر 133 رنز کے ساتھ مکمل ہوئی۔
ثنا میر نے 2 جبکہ سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی ڈگمگاتی ہوئی نظر آئی،ابتدائی4 وکٹیں 50 رنز تک رسائی میں گریں جبکہ اگلی 6پلیئرز صرف 40 رنز کا سفر طے کرکے آئوٹ ہوئیں، پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 90 رنز پر میدان بدر ہوگئی۔
جویریہ خان 23 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ قنیطہ جلیل 14، نین عابدی11اور بتول فاطمہ 11 رنز ناٹ آئوٹ کے سوا کوئی بھی دہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکی،کولون نے 4 اور ہیزل نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹ پر 104رنز بنائے، ایرن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے ہدف 17.2 اوورز میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا، میگ لیننگ نے 39 اور جیس کیمرون نے 36رنز بنائے۔