نئی فلم شروع کرنے سے پہلے وقفہ ضرور کرتا ہوں، ہریتک روشن

اے پی پی  پير 6 اکتوبر 2014
وقفہ تھکن اتارنے کیلیے لیتا ہوں، اگلی فلم ’’موہنجوداڑو‘‘ 2016 میں ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

وقفہ تھکن اتارنے کیلیے لیتا ہوں، اگلی فلم ’’موہنجوداڑو‘‘ 2016 میں ریلیز ہوگی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا ہے کہ کوئی بھی نیا فلمی پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل وہ مختصر وقفہ ضرور لیتے ہیں۔

اداکار ہریتک روشن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب ان کا کوئی فلمی پراجیکٹ ختم ہوتا ہے اس کے بعد نیا فلمی پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل وہ مختصر وقفہ ضرور لیتے ہیں تاکہ پہلے فلمی پراجیکٹ کی تمام تھکان اتر جائے۔

ان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ بینگ بینگ ‘‘ ہے جو اچھا بزنس کر رہی ہے۔ ان کا اگلا فلمی پراجیکٹ ’’موہنجو داڑو‘‘ ہے جس کا آغاز جلد ہی وہ کروائیں گے اس فلم کی ہدایات آشوتوشی دے رہے ہیں وہ دوسری بار آشوتوش کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ فلم اگلے سال ریلیز ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔