دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھرکراچی کارخ کرلیاپیپلز پارٹی
دہشتگردسیاسی ومذہبی جماعتوںکے اراکین کوقتل کرکے امن خراب کررہے ہیں
قادرپٹیل،نجمی عالم،سلیمان سندھی اور دیگر کی شہیدعمرشیخ کے اہل خانہ سے تعزیت فوٹو: فائل
TEHRAN:
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل، جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم، لطیف مغل، عابد ستی، سلیمان سندھی اور جمن دروان نے پیپلزپارٹی سٹی ایریا 97 یوسی 6 کے صدر عمر شیخ کی دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر کراچی کا رخ کر لیا ہے۔
یہ دہشت گرد شہر میں سیاسی جماعتوں ومذہبی جماعتوں کے اراکین کو بے دریغ قتل کرکے نہ صرف شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں بلکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے شہر میں موجود تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ سنگین ترین صورتحال ہر مکتبہ فِکر کیلیے لمحہ فِکریہ ہے۔
انھوں نے شہید عمر شیخ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت رائیگاں نہیں جائیگی، انھوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے۔