مقدس کتب اور انبیا کی توہین کو مذہبی دہشتگردی قراردیا جائے

’’ہولو کاسٹ ‘‘کا انکارجرم ہے ،اسلام کے مذہبی مُقدَّسات کی اِہانت جرم کیوںنہیں

29 ستمبرکی ریلی نئی تاریخ رقم کریگی،مفتی منیب الرحمن کاپریس کانفرنس سے خطاب فوٹو: فائل

SRINAGAR:
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ہفتہ 29 ستمبرکی صبح 10بجے مزارِ قائد نورانی چورنگی تا تبت سینٹر تحفظِ ناموسِ مصطفیؐ ریلی ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

،یہ ریلی منظم اور پرامن ہوگی، تمام نجی اور قومی املاک کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمے داری ہے اور ریلی کے منتظمین اپنے اپنے گروپ کی نگرانی کریں گے، ہماری اپیل ہے کہ تمام شرکا باوضو ریلی میں شریک ہوں اور درود پاکﷺ پڑھتے ہوئے جائیں، کسی کے ہاتھ میں لاٹھی، ڈنڈا اور پتھر نہیں ہونا چاہیے۔


یہ رحمۃ اللعالمینﷺ کے نام کی ریلی ہے اور اس میں ہمیں عالَمِ انسانیت کو امن، عافیت اور سلامتی کا پیغام دینا ہے، وہ دارالعلوم نعیمیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،ہمارا مطالبہ ہے کہ اﷲعزّوجل تمام انبیائیِ کرام ورسلِ عظامؒ تمام کتب سماوی اور قرآنِ مجید کی اہانت کو سنگین جرم قرار دیا جائے۔

اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا جائے اور اس جرم کی عبرتناک سزا دینے کیلیے ایسا بین الاقوامی قانون بنایا جائے، جس کی پابندی اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک پر لازم ہوں، ہم آزادیِ اظہار اور پریس کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن یہ تسلیم نہیں کرتے کہ کسی کو دوسروںکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی بھی آزادی ہے،اس طرح کی مادر
Load Next Story