اہلسنّت و الجماعت پر امن پالیسی اور پروگرام رکھتی ہے
ایک ہفتے میں15کارکنان کو موت کی نیند سلادیا گیا ہے،آج یوم احتجاج منائیں گے
ریاستی ادارے شہر میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ،اورنگزیب فاروقی فوٹو: ایکسپریس/فائل
KABUL:
اہلسنت و الجماعت پر امن پالیسی اور پروگرام رکھتی ہے، ملک میں ہونے والی ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے، ریاستی ادارے شہر میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے، ایک ہفتے میں اہلسنت کے 15کارکنان کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔
حکومتی نا انصافی اور اہلسنت کیساتھ ظالمانہ رویے کیخلاف جمعہ کوسندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،کراچی میں بعد نماز جمعہ مرکز اہلسنت ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گاجبکہ اتوار کو بعد نماز ظہر لسبیلہ چوک سے شہدا ناموس رسالت ﷺ و تحفظ ناموس رسالت ﷺریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت مرکزی قائدین کریں گے۔
جبکہ مرکز اہلسنت میں جمعہ کا خطبہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی دیں گے،ان خیالات کا اظہار علامہ اورنگزیب فاروقی نے شیر شاہ میں پاک فوج کے جوان شہید ظفر حسین ولد ناصر محمود کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا،گذشتہ روزظفر حسین شہید کو وزیر ستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔