حکومت بجلی کے بحران سے نجات کیلیے کوشاں ہے ناریجو
تھرکول پاور پروجیکٹ کو ترجیح دے رہے ہیں، کمشنر حیدرآباد کاگرڈ اسٹیشن کی اراضی کا دورہ

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے تھرپارکر سے فاریسٹ لینڈ تک 500 کے بی ٹرانس میشن لائن کے لیے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کیلیے مجوزہ اراضی کا دورہ کیا۔
جہاں انہیں نقشوں اور چارٹوںکی مدد سے تھرکول پاور پروجیکٹ کی اہمیت کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ موجودہ حکومت تھرکول پاور پروجیکٹ کو ترجیح دے رہی ہے۔
اس سلسلے میں ان کی انتظامیہ تمام متعلقہ افراد اور اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، تاکہ بجلی کے بحران سے نجات ملے۔ احمد بخش ناریجو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس منصوبے کو جلد مکمل کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد حیدرآباد اور سندھ کے دیگر حصوں کے عوام کو ناصرف بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی بلکہ روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کم سے کم وقت میں عمل درآمد یقینی بنائیں۔