فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ میں پریانکا چوپڑا دیسی انداز میں رنویر سنگھ کی بیوی بنیں گی
پریانکا ’’کاشی بائی‘‘ کا کردار ادا کریں گی، رنویر ’’بجراؤ‘‘ اور دپیکا ’’مستانی‘‘ کے رول میں نظر آئیں گی۔
مہاراشٹر کی روایتی سنہرے ساڑھی کے ساتھ سبز رنگ کی کانچ کی چوڑیاں اور بڑی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں،پریانکا کا ٹوئیٹ فوٹو: فائل
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ''بجراؤ مستانی'' میں دیسی انداز میں دیکھائی دینگی۔ پریانکا چوپڑا جن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم '' میری کوم'' سپرہٹ ثابت ہوئی ہے اب وہ اپنی نئی فلم میں دیسی انداز میں دکھائی دینگی۔
فلم کی عکسبندی کاآغاز ہو چکا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔ اداکارہ پریانکا فلم میں ''کاشی بائی '' کا کردار نبھا رہی ہیں جو اداکار رنویر سنگھ یعنی ''بجرائو '' کی بیوی ہوتی ہے۔ دپیکا فلم میں ''مستانی'' کا کردار ادا کرینگی۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔
پریانکا نے اپنے حالیہ ٹیوٹ میں کہا ہے کہ وہ ''بجراؤ مستانی'' میں شوٹنگ کے لیے بہت خوش اور پرجوش تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ بہت نروس بھی تھی' بعض اوقات کوئی نیا کام کرتے وقت بہت دہشت سی طاری ہو جاتی ہے مگر میں نے اس نئے پراجیکٹ پر ایسا کچھ بھی محسوس نہیں کیا اس کے برعکس وہ بہت زیادہ پرجوش اور مکمل طور پر اعصابی تناؤ کا شکار ضرور رہی ہیں۔
پریانکا نے اپنی نئی فلم ''بجرائو مستانی '' میں اپنے کردار ''کاشی بائی '' کے حلیے میں ایک تازہ تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ مہاراشٹر کی سنہرے بارڈر والی روایتی ساڑھی میں نظر آ رہی ہیں جب کہ اداکارہ نے اس کے ساتھ ہی سبز رنگ کی روایتی کانچ کی چوڑیاں اور ساتھ ہی انگلیوں پر بڑی چمکتی انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے نئی فلم ''بجرائو مستانی '' سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے لیلہ بھنسالی کی اس فلم میں کام کرنے کا تجربہ مسحور کن رہا ہے' سنجے لیلہ بھنسالی ان کے پسندیدہ ہدایتکار ہیں' ان کے ساتھ کام کرکے انھوں نے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ وہ ایک پیشہ ور ہدایتکار ہیں انھیں سنجے کے ساتھ کام کر کے مزا آیا۔