حیسکو نے نادہندگی پر سیکڑوں بجلی کنکشنز منقطع کر دیے
بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو اور ایف آئی اے ٹیموں کی کارروائیاں جاری، متعدد ٹرانسفارمر بھی اتار لیے گئے
اب تک 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو اور ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
منگل کو نوابشاہ، سانگھڑ، دوڈ، ٹنڈو آدم،کوٹری، بدین و دیگرعلاقوں میں چھاپوںکے دوران نادہندگی پر 350 بجلی کنکشن منقطع کیے گئے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق نوابشاہ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 70کنکشن، سانگھڑ میں 55 ، دوڑ میں 45 ، ٹنڈو آدم میں 80 ، کوٹری میں 4، بدین میں 60بجلی کنکشن اور 185غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کیے گئے۔ جبکہ متعدد ٹرانسفارمر بھی اتار لیے گئے ۔ جبکہ اب تک 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔