جیل کے اطراف بلند وبالا عمارتیں سیکیورٹی رسک ہیں منظور وسان
سینٹرل جیل نوری آباد منتقل کرنے کا پی سی ون تیار ہے، سندھ بھر میں مزید 6جیلیں بنیں گی، منظور وسان
کالعدم تنظیموں کے علاوہ دیگر خطرناک گروپس کے دہشت گردوں سے بھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیرجیل خانہ جات منظوروسان نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کونوری آباد منتقل کرنے کے لیے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جاچکا،صوبے بھر میں مزید 6جیلیں تعمیر کی جائیں گی۔
سینٹرل جیل کے قریب غوثیہ کالونی میں بلند وبالا عمارتیں سیکیورٹی رسک ہیں ، جن کومنہدم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کی جائے گی، وہ منگل کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سینٹرل جیل میں داخل ہونے کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے سرنگ کا کھودنا ایک حیران کن واقعہ ہے جس کو سیکیورٹی اداروں نے بروقت ناکام بنا دیا،اس واقعے کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیموں کے علاوہ دیگر خطرناک گروپس کے دہشت گردوں سے بھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔اس سے قبل بھی غوثیہ کالونی کے ایک مکان سے جیل پر راکٹ فائر کیا گیا تھا جس کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے تاہم اس حوالے سے اب تک تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہو سکی،حیدر آباد سمیت دیگر جیلوں پر بھی دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں ۔