الیکشن کمیشن نے این اے153ملتان سے دیوان عاشق بخاری کی رکنیت کالعدم قرار دے دی

دیوان عاشق حسین بخاری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میںجسٹس اقبال حمیدالرحمٰن اوردوست محمدخان پر مشتمل بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو؛فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 153سے مسلم لیگ (ن) سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری دیوان عاشق بخاری کی رکنیت کالعدم قرار دے دی ہے۔


الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق دیوان عاشق بخاری کی رکنیت رانا قاسم نون نے الیکشن ٹریبونل بہاولپور میں چیلنج کی تھی، الیکشن ٹریبونل نے ان کی رکنیت کالعدم دینے کا فیصلہ دیا تھا۔

دیوان عاشق حسین بخاری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میںجسٹس اقبال حمیدالرحمٰن اوردوست محمدخان پر مشتمل بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔
Load Next Story