اسلام آبادبیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتقرریاں و تبادلے

نرگس سیٹھی طویل رخصت پرروانہ،یونس ڈاگا کوسیکریٹری پانی و بجلی مقرر کردیاگیا

شاہ رخ ارباب سیکریٹری ہاؤسنگ،حامدعلی خان ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرریاں وتبادلے کیے ہیں۔

سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے طویل رخصت لے لی ہے اورانکی جگہ اب سیکریٹری ہاؤسنگ یونس ڈاگا کونیاسیکریٹری پانی و بجلی مقرر کر دیاگیا،یونس ڈاگا کی جگہ خیبرپختونخوامیں تعینات سینئرممبربورڈ آف ریونیو شاہ رخ ارباب کو نیاسیکریٹری ہاؤسنگ مقررکردیاگیا،وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری حامدعلی خان کو سیکریٹری کیڈاورنادرا کے چیئرمین امتیازتاجور کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرنیوٹیک مقررکر کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔


مسزراشدہ ملک کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی لگادیا گیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر حسیب اطہر کوسیکریٹری وفاقی محتسب مقرر کردیاگیاہے۔دریں اثناسیکریٹری مذہبی امور سکندراسماعیل کی جگہ مرزا سہیل عامر کو نیاسیکریٹری مذہبی امور لگادیاگیاہے،خضر حیات کوسیکریٹری پورٹ اینڈشپنگ،امجد محمود کواسپیشل سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،نرگس گلوکوچیئرپرسن اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مقرر کرنے کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے۔

 
Load Next Story