80 فیصد پولیوکیسز کا ذمے دار پاکستان ہے عالمی ادارہ صحت

قبائلی علاقوں میں آج بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے پر پابندی ہے، رپورٹ

پاکستان میں یہ صورت حال بچوں کو حفاظتی ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث پیدا ہوئی، رپورٹ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے80 فیصد پولیوکیسوں کا ذمے دار پاکستان ہے۔


عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پولیوکی یہ صورت حال بچوں کو حفاظتی ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث پیدا ہوئی، قبائلی علاقوں میں آج بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے پر پابندی ہے اور انسداد پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی شدید خدشات موجود ہیں، پاکستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 9 ماہ کے دوران یہ تعداد207 سے تجاوزکر چکی ہے۔

جس سے گزشتہ14سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان207 کیسز میں سے 43 ایسے کیسز ہیں جو خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال سب سے زیادہ کیسز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ریکارڈ ہوئے، جہاں پر اس معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 136 سے تجاوز کر چکی ہے۔
Load Next Story