سنجے دت کا کردار میرے لیے بہت بڑا چیلنج ہے رنبیر کپور
فلم ’’سنجے ‘‘ میں کوشش کروں گا کہ سنجے سر کے کردار کو ان کے شایان شان ادا کر سکوں، رنبیر کپور
راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر ان پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فوٹو : فائل
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار راجکمار ہیرانی ادارکار سنجے دت کی حقیقی زندگی کے نشیب و فراز سے اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ انھوں نے سنجے دت پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارت کے ایک معروف اخبار ''ممبئی مرر'' کے مطابق راجکمار ہیرانی نے اس میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے رنبیر کپور کو منتخب کیا ہے۔ اخبار سے بات چیت میں رنبیر نے کہا ''میرے لیے یہ بہت بڑا چیلنج ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ سنجے سر کے کردار کو ان کے شایان شان ادا کر سکوں''۔
سنجے دت اور راجکمار ہیرانی دوست ہیں اور ہیرانی کی ہی فلم ''منا بھائی ایم بی بی ایس'' نے سنجے دت کے ڈوبتے کریئر کو حیات نو بخشی تھی۔ ہیرانی سنجے کے ساتھ منا بھائی سیریز کی تیسری فلم ''منا بھائی چلے امریکا'' بھی بنانا چاہتے تھے لیکن سنجے دت کے جیل جانے کی وجہ سے ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔