عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کی گرفتاری کا حکم

پولیس افسران گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہ ہوئے اورعدالتی احکامات نظرانداز کردیے تھے۔

پولیس افسران گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہ ہوئے اورعدالتی احکامات نظرانداز کردیے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق اور ممبران نے عدالتی حکم عدولی پر۔


عزیزآباد تھانے کے انسپکٹر صادق ، سب انسپکٹر گل فراز ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد ، صابر ، سب انسپکٹر صغیر احمد ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز زاہد، غلام مرتضی ،ہیڈ کانسٹیبل عابد رضا کی گرفتاری کیلیے ایس ایس پی غربی کو احکامات جاری کیے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق جون اور جولائی 2002میں مذکورہ پولیس افسران نے کریم آباد کے میڈیکل اسٹور اور پک اپ پر چھاپہ مار کر غیرمعیاری اور زائدالمیعاد ادویہ برآمد کی تھیں،پولیس افسران گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہ ہوئے اورعدالتی احکامات نظرانداز کردیے تھے۔
Load Next Story