مختلف علاقوں سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی

پاک کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ،چونا بھٹی کا رہائشی تھا.

غلام اصغر ڈنوکی لاش درخشاں سے ملی تھی،لڑکی سمیت 2 لاشیں تاحال ورثا کی منتظر فوٹو : فائل

شہرکے مختلف علاقوںسے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت ہوگئی جبکہ نوجوان لڑکی سمیت 2لاشیں تاحال ورثا کی منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر کوپاک کالونی سے20سالہ نوجوان کی لاش ملی تھی جسے عدم شناخت کے باعث پولیس نے ایدھی سرد خانے میں رکھوادیا تھا،ورثا نے اسے فیضان کے نام سے شناخت کرلیا۔


مقتول چونا بھٹی کا رہائشی تھا ، مقتول کو اس کے والد نے شناخت کیا ،27 ستمبر کو درخشاں کے علاقے سے ملنے والی لاش کی شناخت غلام اصغر ولد ڈنو کے نام سے کرلی گئی۔

مقتول مشرف کالونی کا رہائشی اورمقتول کے چچا محمود احمد نے شناخت کیا،علاوہ ازیں25 ستمبر کوشاہ لطیف ٹائون سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔

24ستمبر کو شیرشاہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملنے والی نوجوان کی لاش کی بھی شناخت نہیں ہوسکی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی تلاش جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی،ایدھی سرد خانے کے عملے کے مطابق متعدد افراد لاش دیکھ کر گئے ہیں لیکن کوئی بھی شناخت نہیں کرسکا ہے۔
Load Next Story