ہمارے محققین کے مقالے عالمی جرنلز میں شائع ہورہے ہیں شیخ الجامعہ

ریسرچ پروڈیکٹیویٹی ایوارڈ 2011 کیلیے منتخب 35 مقالہ نگاروں کا تعلق جامعہ کراچی ہے.

ڈاکٹر قیصر کا 35 مقالہ نگاروں میں منسٹری آف سائنس کے تحت تعریفی اسناد کی تقسیم سے خطاب

جامعہ کراچی کے محققین اوراساتذہ کی انتھک محنت کے باعث آج جامعہ کراچی کا نام عالمی سطح کی نمایاں جامعات میں آتا ہے۔

یہاںکی جانے والی تحقیق اورمقالوںکا معیارکسی طوربھی عالمی معیار سے کم نہیں اوران کے تحقیقی مقالے عالمی معیارکے جرنلزمیں شائع ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ''ریسرچ پروڈیکٹیویٹی ایوارڈ 2011 '' کے لیے ''جی'' کیٹیگری میں جن مقالہ نگاروں کومنتخب کیا ہے۔


ان میں 35 نام جامعہ کراچی سے تعلق رکھنے والوںکے ہیں، ان اساتذہ کی یہ کوششیں جامعہ کراچی کے وقاراورنام کو بلند کررہی ہیں امید ہے کہ یہ کوششیں مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہیں گی۔

ان خیالات کااظہار شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی منسٹری آف سائنس کے تحت تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ناصر الدین خان بھی موجود تھے۔
Load Next Story