جوہر جونیئر ہاکی ملائیشیا نے پاکستان کو 31 سے ہرادیا
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ ایک بھی میچ میں فتح اپنے نام نہ کر سکے۔
گرین شرٹس کا اختتامی نمبر، بھارت نے انگلینڈ کو مات دیکر ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ فوٹو: فائل
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر جونیئر ٹورنامنٹ سے خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوگئی، ملائیشیا جیسی کمزور سائیڈ نے3-1 سے مات دیکر گرین شرٹس کو آخری پوزیشن پردھکیل دیا۔
بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ ملک سے روانہ ہونیوالی قومی ٹیم ایک بھی فتح حاصل نہیں کرپائی، بھارت نے اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دیکر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، آسٹریلیا نے نیوزی کو6-2 سے پچھاڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق 12اکتوبر سے ملائیشیا کے شہرجوہر بارو میں شروع ہونیوالا سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ بھارت کی ٹائٹل فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے،7 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور وہ ایک بھی میچ میں فتح اپنے نام نہ کر سکے۔
گزشتہ روز پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستانی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کر کے ایونٹ میں آخری پوزیشن پر دھکیل دیا، ملائیشیا نے کھیل کے آغاز سے ہی گرین شرٹس کو دباؤ میں رکھا اور چھٹے ہی منٹ میں کپتان حازق سمسول کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کر لی، اس سے پہلے کہ پاکستانی ٹیم مقابلہ برابر کرتی، 24ویں منٹ میں محمد نجمی نے گیند کو جال میں پھینک کر ملائیشین ٹیم کی برتری دوگنی کرلی۔
32ویں منٹ میں میزبان ٹیم پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب ہوگئی، اس بار بھی شہرل صباح نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند کو جال میں پھینک کر اسکور 3-0 کردیا، پہلے ہاف کی نسبت ہاکستانی ٹیم نے دوسرے ہاف میں قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور45 ویں منٹ میں نوید نے اپنی ٹیم کی طرف سے واحد گول کیا۔
کھیل کے آخری 25منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی۔ ادھر بھارت نے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی برطانیہ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں2گول سے ہرا کر مسلسل دوسری بار سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، آسٹریلیا نے نیوزی کو یکطرفہ مقابلے میں 6-2 سے زیرکرکے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔