وی سی کی عدم تقرری کیخلاف احتجاج کریں گےاساتذہ جامعہ اردو
اساتذہ نے یونیورسٹی کے چانسلراورصدرمملکت آصف علی زرداری سےدرخواست کی کہ جلد ازجلد مستقل وائس چانسلرکا تقرر کیا جائے.
اساتذہ نے یونیورسٹی کے چانسلراورصدرمملکت آصف علی زرداری سےدرخواست کی کہ جلد ازجلد مستقل وائس چانسلرکا تقرر کیا جائے. فوٹو: ای نیوز
انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس نے یونیورسٹی کے کلیدی انتظامی عہدوں پر ریٹائرافسران کی تعیناتی پراپنے سخت تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے انھیں 3روزمیں فارغ کرنے کاالٹی میٹم دے دیاہے۔
فارغ نہ کرنے کی صورت میں یہ کام خود انجام دینے کا عندیہ بھی دیا ہے، مزید براں وائس چانسلرکی تقرری کے معاملے کوطول دینے پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے احتجاجی سلسلہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
اس سلسلے میںانجمن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس عمومی ہوا، اجلاس صدر انجمن اساتذہ پروفیسر جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں سیما ناز صدیقی ،ڈاکٹرکوثر،محمد صدیق ، ڈاکٹرمحمد زاہد، ڈاکٹر ساجدجہانگیر،آصف علی اور ڈاکٹر عارف زبیر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے ،اجلاس میں اساتذہ نے یونیورسٹی کے چانسلراور صدر مملکت آصف علی زرداری سے د رخواست کی کہ جلد ازجلد مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے بصورت دیگر اساتذہ شدید احتجاج کریں گے۔