ہر کھلاڑی نے جیت میں کردار ادا کیا پاکستانی کپتان
بیٹسمینوں نے کئی خراب اسٹروکس کھیلے، عمراکمل وگل کی عمدہ بیٹنگ نے فتح دلائی
سپورٹ کرنے پر کوچ کا مشکور ہوں (عمر گل) بطور کپتان بعض غلطیاں کیں، ڈی ویلیئرز فوٹو : اے ایف پی
پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف فتح کے ہیرو عمرگل کی ستائش کی ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ میں جانتا تھا کہ عمر زوردار اسٹروکس کھیل سکتا ہے، ہمارے بیٹسمینوں نے کئی خراب اسٹروکس کھیلے لیکن ٹیم کی بھرپور فائٹ اچھی علامت ہے ۔
ہر کھلاڑی نے جیت میں کردار ادا کیا، ہم نے پروٹیز کو 133 تک محدود کیا اور عمراکمل و عمرگل کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ہدف پالیا۔ دریں اثنا پاکستانی فتح کے ہیرو بولر عمرگل بیٹنگ ہیرو بن گئے۔
انھوں نے محض 17 گیندوں پر 32 رنز بٹور کر میچ کا نقشہ بدل دیا، ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ایک مرحلے میں ہاری ہوئی بازی 2وکٹ سے جیت لی، عمر گل نے کہاکہ میں سپورٹ کرنے پر کوچ ڈیو واٹمور کا بیحد شکرگزار ہوں، میں نے عمر اکمل سے کہا تھا کہ ہمیں لازمی وکٹ پر رکنا ہے۔
تم ایک اوور میں 15سے20 رنز بنا سکتے ہو لیکن اس کے لیے ناٹ آئوٹ رہنا ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ وارم اپ سمیت گذشتہ تین سے چار میچز میں ہر کوئی پرفارم کررہا ہے، پروٹیز کیخلاف عمر اکمل نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا جو ٹیم کیلیے اچھی علامت ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ڈی ویلیئرز نے کہاکہ مجھے اپنی ٹیم کے فائٹ کرنے پر فخر ہے، ہم اختتامی پانچ اوورز میں یہ مقابلہ ہارگئے، بطور کپتان میں نے چند غلطیاں کیں، حریف بولر روبن پیٹرسن نے بھی عمر گل کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی اننگز روزانہ ہر کوئی نہیں کھیل سکتا، اس نے انتہائی دبائو کی حالت میں عمدہ بیٹنگ کی۔