شہر کو اہلسنّت کی مقتل گاہ بنادیا گیاعلامہ محمد احمد لدھیانوی
30ستمبر کو تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی جائے گی،ناگن چورنگی پر مظاہرے سے خطاب.
اہلسنت والجماعت کے تحت کارکنوں کے قاتلوںکی گرفتاری کیلیے ناگن چورنگی پر مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس
اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی صدر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کراچی کو اہلسنّت کی مقتل گاہ بنادیا گیا ہے۔
اہلسنّت کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خاموشی تشویش ناک ہے، ایک ایک دن میں20,20افراد کا قتل عام سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، موجودہ ٹارگٹ کلنگ کی لہر پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیے، گذشتہ جمعہ سے لیکر اب تک اہلسنّت و الجماعت کے 20کارکنوں کے جنازے اٹھا چکے ہیں، حکومت جواب دے قاتل کیوں نہیں پکڑے جاتے جبکہ پرامن کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے30ستمبر کو بعد نماز ظہر لسبیلہ چوک سے امریکی قونصلیٹ تک شہدا ناموس رسالتؐ و تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت کے سامنے ناگن چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا رب نواز حنفی، مولانا تاج محمد حنفی، ڈاکٹر محمد فیاض و دیگر نے بھی خطاب کیا، علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ توہین آمیز فلم اسلام کیخلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے، گستاخانہ فلم کے مسئلے پر او آئی سی کو مدینہ منورہ میں فوری طور پر اپنا اجلاس بلانا چاہیے، انھوں نے کہاکہ اہلسنت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو حکومت تمام تر حالات کی ذمے دار ہوگی، انھوں نے کہاکہ اتوار کو اہلسنّت کی تمام نمائندہ جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے ہونگے۔