حکومت شیعان حیدر کرار کے قتل کی ذمے دار ہےعلما کرام

قاتل گرفتار نہ ہوئے تو گورنر و وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرینگے، مرکزی مظاہرے سے خطاب.

قاتل گرفتار نہ ہوئے تو گورنر و وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرینگے، مرکزی مظاہرے سے خطاب

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔


اس سلسلے میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں کیا گیا جس سے مولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا محمد حسین کریمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں شیعان حیدر کرار کے قتل عام کے ذمے دارحکومت ہے،48 گھنٹوں کے اندر12سے زائد ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اکابرین، انجینئرز، علمائے کرام اور کاروباری حضرات کی ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے اگر دہشت گردوں کی سرپرستی بند نہ کی گئی اور قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ اور گورنر ہائوس کا گھیرائو کریں گے۔

ملت جعفریہ کے ووٹوں پر اقتدار کے مزے لوٹنے والے سن لیں کہ شیعہ قتل عام پر زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریں وگرنہ آئندہ الیکشن میں ان کی ضمانتیں بھی نہیں بچ سکیں گی، رہنمائوں نے کہا کہ ہمیں باخبر ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان میں امریکن قونصل خانوں پر لبیک یارسول اللہ کا پرچم لہرانے کی سزا میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ شروع کرنے کیلیے کالعدم تنظیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے، رہنمائوں نے کہا کہ اگر حالات ایسے رہے تو ہم ملک گیر لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Load Next Story