بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

پیپلز پارٹی کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بیگم نصرت بھٹو ایک عظیم شخصیت اور بہادری کا مجسمہ تھیں، سابق صدر آصف علی زرداری۔ ۔فوٹو : فائل

پاکسان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو کی تیسری برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔


بیگم نصرت پگھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک عظیم شخصیت اور بہادری کا مجسمہ تھیں،انھوں نے اپنی ذاتی زندگی میں جمہوری جدوجہد کے دوران بے پناہ مصائب برداشت کیے اور مستقبل کی نسلوں کے لئے راستوں کو روشن کیا۔
Load Next Story