میچ میں کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سیبچے سمیت3افرادزخمی

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بچاؤ بند یونٹ نمبر 4میں جمعو کولہی زخمی ہوگیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد ہی حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فائل فوٹو

پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی میں کی جانیوالی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد ہی حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


ہوائی فائرنگ کے نتیجے پریٹ آباد کے علاقے سونار گلی میں گھر کے باہرکھیلنے والا 6سالہ عبدالرحیم کمر میں گولی لگنے سے جبکہ الیاس آباد فردوس چوک کے ایک گھر میں ہونیوالی محفل میلاد میں شریک 45سالہ شمیم سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے بچاؤ بند یونٹ نمبر 4میں جمعو کولہی زخمی ہوگیا۔
Load Next Story