صوبائی خودمختاری سے ہی ملک مضبوط ہوگا تحریک استقلال

صوبے بھی چند اہم امور اپنے پاس رکھ کر باقی تمام امور بتدریج ضلع‘ تحصیل اور یونین کونسلوں کو تفویض کریں۔

صوبے بھی چند اہم امور اپنے پاس رکھ کر باقی تمام امور بتدریج ضلع‘ تحصیل اور یونین کونسلوں کو تفویض کریں۔

تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو ان کو صوبائی خود مختاری اور اس کے فوائد یاد آتے ہیں اور صوبوں کو ان کے وسائل پر حق دینے کی بات کرتی ہیں مگر اقتدار میں آتے ہی یہ جماعتیں صوبائی خودمختاری کے فوائد و نقصانات فراموش کردیتی ہیں۔


اگر پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو صوبوں کو خودمختاری دینی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے چیئرپرسن لیڈیز ونگ سعدیہ شاہ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت مرکز میں صرف چار امور وزارت خارجہ' خزانہ' دفاع اور مواصلات رکھ کر باقی تمام امور صوبوں کو منتقل کرے اور صوبے بھی چند اہم امور اپنے پاس رکھ کر باقی تمام امور بتدریج ضلع' تحصیل اور یونین کونسلوں کو تفویض کریں۔
Load Next Story