کراچی متحدہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت 15افراد ہلاک
متحدہ کے کارکنان کوکلاکوٹ اورنیوکراچی میں نشانہ بنایاگیا،رضویہ میں تبلیغی جماعت کارکن ماراگیا
پیپلزپارٹی کے کارکن کونیپئر،متحدہ کے کارکنان کوکلاکوٹ اورنیوکراچی میں نشانہ بنایاگیا،رضویہ میں تبلیغی جماعت کارکن ماراگیا۔ فوٹو: فائل
پولیس اوررینجرزکے ٹارگٹڈ آپریشن اوراسنیپ چیکنگ کے باوجودشہر میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2 اورپیپلز پارٹی ایک کارکن سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے گھاس منڈی پٹرول پمپ کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان نے داخل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والا 23 سالہ ارسلان موقع پرجاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او کلاکوٹ جاوید بلوچ نے بتایا کہ مقتول عثمان آباد کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹر کے یونٹ 32 کا کارکن تھا ، ٹارگٹ کلنگ کی واردات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورتمام کاروباری مراکزمکمل طورپربندہوگئے،مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لایاگیا جہاں اطلاع ملتے ہی متحدہ کے عہدیداروں اورکارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
نیپئر کے علاقے بھیم پورہ سالار کمپاؤنڈ کے قریب 26 سالہ امجد بلوچ کوگھات لگائے ہوئے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،ایس ایچ او اسلم گجر نے بتایاکہ مقتول کو جسم پر7 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، انھوں نے بتایا کہ مقتول پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اور سابق چیف سیکیورٹی آفیسر بلاول ہاؤس اکرم بلوچ کا برادر نسبتی تھا،واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور بھیم پورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں دکانیں و کاروبار بند ہوگیا ، رضویہ کے علاقے پیتل والی گلی کے قریب واقع سہیل آٹو پارٹس کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک 36 سالہ مرزا سہیل بیگ ہلاک ہوگیا ، فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا،ڈی ایس پی رستم خٹک کے مطابق مقتول 3 بچوں کا باپ،اس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا۔
سولجر بازار کے علاقے 3 فاطمید فاؤنڈیشن کے قریب نامعلوم ملزمان نے دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے 45 سالہ ذاکر کو ہلاک کردیا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی،اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا سعید اکبر نے بتایا کہ رضویہ اور سولجر بازار میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے ہمارے ہمدرد تھے ،گارڈن کے علاقے چھیتو گلی جیلانی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ آصف ہلاک ہوگیا ،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کا ہمدرد بتایا جاتا ہے ، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 5 نیپا چورنگی نجی اسپتال کے سامنے یو ٹرن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 45 سالہ زبیر صدیقی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔
ایس ایچ او رانا حسیب کے مطابق مقتول کو جسم پر 4 گولیاں لگی تھیں جبکہ وہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع مقامی لیبارٹری میں ٹیکنیشن اور غیر شادی شدہ تھا ، کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر بسم اﷲ اسٹاپ طیبہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی لاش ملی،پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول کوسینے پر3 گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد اس کے ہاتھ ، پاؤں اور چہرے کو جلادیا بعدازاں مقتول کو 62 سالہ عارف کے نام سے شناخت کیا گیا جو نفیس آباد تین ہٹی کا رہنے والا اور تعویز گنڈے کا کام کرتا تھا،راشد منہاس روڈ ملینیئم شاپنگ مال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سال کاشف شدید زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا،ایس ایچ او شارع فیصل بشیرخان نے بتایاکہ مقتول نیوکراچی کا رہائشی اور اسے سر پرگولی مارکرہلاک کیاگیا جبکہ وہ نیو کراچی میں مسجد کا پیش امام بھی بتایا جاتا ہے۔
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون آئی میں واقع ٹاؤن آفس کے ملازم 40 سالہ عبدالحکیم کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ، پولیس کے مطابق مقتول متحدہ کے 139 یونٹ کاکارکن اور ٹاؤن آفس میں دوسری شفٹ میں کام پرآیاتھا ،واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ،ڈاکس کے علاقے جناح برج کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 37 سالہ عبدالطیف بلوچ کے نام سے ہوئی۔ ملیر معین آباد مفید عالم گراؤنڈ ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35سالہ رزاق کتھیار زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا،مقتول کو نامعلوم ملزمان ماڈل کالونی قبرستان پی ٹی سی ایل آفس والی گلی سے اغوا کر کے لے گئے،مقتول کالعدم امن کمیٹی کا علاقائی صدرتھا۔
بلوچ کالونی تھانے کی حدود ایکسپریس وے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار46 سالہ محمد متین زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا، شاہ لطیف تھانے کی حدود صالح محمدگوٹھ ندی کے قریب سے 2 افرادکی ہاتھ پاؤں بندھی برہنہ لاشیں ملیں جنھیں 30 سالہ ولی محمد گبول اور 35 سالہ راجہ عنایت گبول کے نام سے شناخت کرلیاگیا۔ مقتولین کورنگی بلال کالونی سیکٹر8/Cمحمد علی گوٹھ کے رہائشی تھے، جے آئی ایریا کورنگی مکان نمبر151 کی رہائشی3 سالہ حوریہ دختر سلیم گھر کے دروازے پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے میں لگنے سے زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی۔
الفلاح کے علاقے ملیر 15 ریلوے پھاٹک کے قریب ہارڈ وئیرکی دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار40 سالہ بشیر احمد چہرے پرگولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔دریںاثنانارتھ ناظم آباد کے علاقے میٹرک بورڈ آفس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے27 سالہ لیاقت ولد شبیر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا گلشن اقبال چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ ماریو ولد عباس مسیح زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔