6 نکات کا مجیب الرحمن سے موازنہ زیادتی ہے وزیرداخلہ

مینگل فورسز کو بدنام نہ کریں،عدالت بیان کا نوٹس لے، اقوام متحدہ گروپ کی رپورٹ کی حیثیت نہیں

مینگل فورسز کو بدنام نہ کریں،عدالت بیان کا نوٹس لے، اقوام متحدہ گروپ کی رپورٹ کی حیثیت نہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

وزیر داخلہ سینیٹراے رحمن ملک نے کہاہے کہ فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش اورملکی سلامتی کے منافی باتیں نہ کی جائیں۔


سفارتی علاقے کے تحفظ کی ذمے داری پوری کریںگے، جلائو گھیرائو اور توڑپھوڑ میں ملوث 201 گرفتار افراد میں سے 120 افغانی نکلے، دوہری شہریت ریفرنس میں چئیرمین سینیٹ کو دستاویزی ثبوت کے ساتھ مطمئن کروں گا۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں دہشت گرد حملوں کی اطلاع پر ضروری اقدامات کیے گئے اور بعض داخلی راستوں کو بند کیاگیا، حکومت سفارتکاروں اور سفارتی علاقے کے تحفظ کی ذمے داری پوری کرے گی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انھوں نے کہا کہ اختر مینگل فورسز کو بدنام نہ کریں، ان کے 6 نکات کو مجیب الرحمٰن کے 6 نکات سے ملانا پاکستان سے زیادتی ہے، مینگل کے 6 نکات میں کچھ اہم باتیں بھی ہیں تاہم معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ 6 نکات کا جائزہ لے، انھوں نے کہا کہ اختر مینگل محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ایسے بیانات نہ دیں جو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story