برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ایک شخص نے دھکا دے دیا

ڈیوڈکیمرون لیڈرسوک ہال سے باہرآرہے تھے کہ28سالہ شخص تیزی سے انکی جانب بڑھا اورانھیں دھکا دیدیا ۔

پولیس نے ملزم کوگرفتاری کے کچھ دیر بعد رہاکردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کو ایک شخص نے دھکا دے کرسڑک پرگرادیا۔


رپورٹ کے مطابق ڈیوڈکیمرون لیڈرسوک ہال سے باہرآرہے تھے کہ28سالہ شخص تیزی سے انکی جانب بڑھا اورانھیں دھکا دیدیا جس پر وزیراعظم لڑکھڑا گئے اور سیکیورٹی اہلکاروں نیانھیں سنبھال لیا۔ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا تاہم کچھ دیر بعد رہاکردیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے حفاظتی اقدامات پر اظہار تشویش کیا
Load Next Story