جمہوریت کے تسلسل میں ہی پاکستان کی بہتری ہے زعیم قادری

عمران جھوٹی امید نہ دلائیں ، ہم90سال میں بھی کرپشن ختم کر دیں تو بڑا کارنامہ ہو گا ، شازیہ مری

جمہوریت کے تسلسل میں ہی پاکستان کی بہتری ہے، زعیم قادری

مسلم لیگ( ن) کے رہنما زعیم قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہتری جمہوریت کے تسلسل میں ہی ہے ۔


موجودہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو والی پیپلزپارٹی نہیں ہے ،جو لوگ اقتدار کو چمٹے ہوئے ہیں ان کا وژن بھی بی بی والا نہیں ہے ۔ پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگر بینظیر بھٹو آج ہمارے ساتھ ہوتیں تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا ۔ جمہوریت کے تسلسل سے معاملات ٹھیک ہوں گے ۔ کسی کو برا کہہ کر یا کیچڑ اچھال کر بات نہیں بنے گی ، پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کوعجب قسم کی اپوزیشن نظر آتی ہے ، اللہ اللہ صرف صدر کو ہی نہیں سب کوکرنی چاہیے اور نوازشریف کو تو توبہ بھی کرنی چاہیے ۔

پیپلزپارٹی نے مفاہمت کو نبھایا ہے اور ن لیگ نے نہیں نبھایا ۔ ہم نے 80فیصد چارٹرآف ڈیموکریسی پر عمل کیا لیکن ن لیگ نے نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہماری نیت یہ ہے کہ ہم ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے اور سرمایہ جنریٹ کریں گے ۔ معاملات کو ٹھیک کرنا آسان ہے صرف نیت کرنے کی ضرورت ہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی انتہائی خراب ہے ۔ ہم تو 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کی امید کرتے ہیں لیکن یہ تو ٹھیک کرنے کی نیت ہی نہیں کرتے ۔
Load Next Story