DID ریئلیٹی ڈانس شو آج سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی زینت بنے گا

جے بھنوشالی اور شویتاسلو شو کے میزبان، متھن چکرررتی گرینڈماسٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں

جے بھنوشالی اور شویتاسلو شو کے میزبان، متھن چکرررتی گرینڈماسٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

DIDریئلیٹی ڈانس شو آج سے ہر ہفتے کی رات :30 10بجے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر پیش کیاجائیگا ۔


DID ریئلیٹی ڈانس شو کاتیسرا سیزن ہے اور یہ شواپنی بہترین ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے سب سے بڑا ریئلیٹی ڈانس شوبن چکاہے ۔ اِس شو میں کوریوگرافی کے حوالے سے ہندوستان کے مشہور ومعروف کوریوگرافرزجیسے کہ مرزی پیستون جی ،راجیوسورتی اور گیتاکپورشامل ہیں ۔ بالی ووڈکے مشہور اداکار متھن چکرورتی اِس شومیں گرینڈ ماسٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ شو کا ٹا ئٹل ٹریک عادل اور پرشانت نے کمپوزکیاہے ۔ شو میں سارے ہندوستان سے بہترین Talented Couples کو ڈھونڈ کر لایا جاتا ہے اورپھر بالی وڈ کے پروفیشنل گوریوگرافرز اُ نھیں تربیت دیکر مقابلے کیلیے تیار کرتے ہیں۔

شروع کے چند ہفتوں کے مقابلوں کے بعد3ماسٹر امیدواروں کو Elimination کیلیے نامزد کرتے ہیںاور اِس طرح وہ ڈانسرز Bottom میں یا '' ڈانس کی کسوٹی'' میں چلے جاتے ہیں اور پھر ایکCouple کو گرینڈ ماسٹر متھن چکرورتیEliminate کرتے ہیں ۔ججز کے فرائض گرینڈماسٹر متھن چکرورتی ، ماسٹر گیتاکپور (گیتا کی گینگ) ،ماسٹر مرزی پیستون جی ( مرزی کے مستانے ) اور ماسٹر راجیوسورتی (راجیو کیروکرز ) اداکر رہے ہیں جبکہ جے بھنوشالی اورشویتاسلو اِس شو کے ہوسٹ ہیں۔
Load Next Story