اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوںشردھا کپور
اپنے والد کی بہت بڑی پرستار ہوں اور وہ ایک لاجواب اداکار ہیں، شرھا کپور
خواہش ہے کہ میں اورمیرے والد گوگا اور گوگی کا کردار ایک ساتھ کریں۔ فوٹو : فائل
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا نے فلم ''انداز اپنا اپنا'' میں شکتی کپور کا کردار ماسٹر گوگا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑی خواہش ہے کہ کوئی ایسا مزاحیہ اسکرپٹ لکھے جس میں میرے اورمیرے والد کے لیے گوگا اور گوگی کا کردارہو۔ 25 سالہ شردھا نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ ایک لاجواب اداکار ہیں۔