امریکا اوراسرائيل كا ايران كو جوہری ہتھياربنانے سے روكنے پراتفاق
امریکا كے صدر اور اسرائيل كے وزيراعظم نے ايران كو جوہری ہتھيار بنانے سے ہرحال ميں روكنے پر اتفاق كيا۔
امریکا كے صدر اور اسرائيل كے وزيراعظم نے ايران كو جوہری ہتھيار بنانے سے ہرحال ميں روكنے پر اتفاق كيا۔ فوٹو: رائٹرز/ اے ایف پی
امریکا كے صدربراک اوباما اوراسرائيل كے وزيراعظم بينجمن نيتن ياہو نے ايران كو جوہری ہتھيار بنانے سے ہرحال ميں روكنے پر اتفاق كيا.
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری كيے جانے والے ایک بيان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹيلی فون پر گفتگو كے دوران ايران کےجوہری پروگرام پر بھی تبادلہ خيال كيا، اسرائيلی حكام كےمطابق وزیراعظم نيتن ياہو ايران كےمعاملے پرگفتگو كے ليے امریکا كے آئندہ صدارتی انتخابات ميں صدراوباما كے حريف اور ری پبلكن پارٹی كے اميدوارمٹ رومنی كو بھی ٹيلی فون كريں گے۔
وائٹ ہاؤس كے بیان کے مطابق وزيراعظم نيتن ياہو كے ساتھ گفتگو كے دوران صدر اوباما نے اسرائيل میں امن امان كے بارے ميں امريكہ كے ديرينہ موقف كا اعادہ كيا، وائٹ ہاؤس كے بيان ميں كہا گيا ہے كہ امریکی صدراوراسرائيلی وزيراعظم نے ايران كے مسئلے پر اپنے معمول كے تبادلہ خيال كا سلسلہ مستقبل ميں بھی جاری ركھنے پراتفاق كيا۔