وزیراعظم نے وزرا کے غیرضروری بیرونی دوروں پر پابندی لگادی
فوج کو تھر کے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری
مطالعہ پاکستان، انگریزی اور اردو کے نصاب میں ترامیم کی ہدایت، پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، نواز شریف۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم نواز شریف نے تھر میں قحط سے ہونے والی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے متاثرہ خاندانوں کو دی جانے والی مالی امداد جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے فوج کو متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیا فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ نواز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو صوبائی حکومتوں کی مناسب مشاورت اور منظوری کے بعد تمام پرائمری، مڈل، سکینڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پاکستان اسٹڈیز، انگریزی اور اردو کے لازمی مضامین کے نصاب میں ترامیم کرنیکی ہدایت کی ہے۔
ان ترامیم میں پاکستان کی ترقی اور شناخت کیلیے آئینی جمہوریت کی ناگزیر ضرورت کے ادراک کو فروغ دینے، آئینی جمہوری عمل کے فوائد اور بین الاقوامی و قومی تناظر میں تکثیریت کی سوجھ بوجھ، آئینی جمہوریت کے بارے میں عام غلط فہمیوں کے جامع انداز میں تدارک کیلیے طلبا کی علمی بنیاد کو تقویت دینے اور عدالتی نگرانی، میڈیا، اظہار رائے کی آزادی، اطلاعات تک رسائی کے حق، انتخابات جیسے آئینی عمل کے اندر احتساب کے طریقوں کی ناقدانہ سوچ کو فروغ دینے کے مقصد کے حامل ابواب شامل ہونے چاہئیں۔
جاپان کی ڈیری مصنوعات تیار اور فروخت کرنیوالی کمپنی کے چیئرمین اکیرو اونو سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے نہایت سازگار اور پرکشش مقام بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ اور پرکشش مواقع موجود ہیں۔
آئی این پی اور آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے بیرون ملک غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد کر دی اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں کیونکہ وزرا کی غیر حاضری وزارتوں کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے۔ وزرا صرف ضروری کانفرنس یا اجلاس میں شرکت کیلیے بیرون ملک جاسکتے ہیں۔