سونے کی قیمت 800 روپے کمی سے 46400 روپے تولہ ہوگئی

10 گرام سونا 685 روپے گھٹ کر 39771 کا ہوگیا، چاندی بھی 20 روپے تولہ سستی

10 گرام سونا 685 روپے گھٹ کر 39771 کا ہوگیا، چاندی بھی 20 روپے تولہ سستی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 28 ڈالر کی کمی سے 1145 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور685 روپے کی کمی واقع ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر46400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر39771 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کی کمی سے680 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے کی کمی سے 582.85 روپے ہوگئی۔
Load Next Story