سیڑھی گروپ کا خوف شہریوں نے کے الیکٹرک ملازمین کو ڈاکو سمجھ کر پیٹ ڈالا
مکینوں نے مبینہ ملزمان کو تشدد کا نشانہ بناکرٹرک الٹ دیا، پانچوں افراد عارضی ملازم ہیں، ترجمان کے الیکٹرک،رینجرز نے۔۔۔
بجلی ٹھیک کرنے گئے تشدد شروع ہوگیا، ملازمین، اورنگی، بلدیہ اور سائٹ میں سیڑھی گروپ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام۔ فوٹو: فائل
سعید آباد میں شہریوں نے مبینہ واردات پر 5 افراد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کردیا۔
شہریوں نے ملزمان کے زیر استعمال ٹرک پر ڈنڈے اور پتھر برساکر ٹرک الٹ دیا، پکڑے جانے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر سیڑھی گروپ سے بتایا گیا جو وارداتوں کے دوران خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں، شہریوں نے بجلی ٹھیک کرنے آنے والے کے الیکٹرک کے ملازمین کو سیڑھی گروپ کے کارندے سمجھ کر پکڑا جنھیں رینجرز نے تفتیش کے بعد چھوڑدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعیدآباد سیکٹر 8 پاور ہاؤس کے قریب پکوڑا چوک پر شہریوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے الیکٹرک کے ٹرک نمبر JZ-1289 پر سوار 5 افراد کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اطلاع پر سیکڑوں علاقہ مکین، پولیس کی نفری اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ، رینجرز نے مزاحمت کے بعد تمام افراد کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال منتقل کیا، شہریوں نے ملزمان کے ٹرک پر ڈنڈے برساکر اسے الٹ دیا جس سے ٹرک تباہ ہوگیا ہے۔
ایس ایچ او موچکو انسپکٹر نوید ناصر نے بتایا ہے کہ شہریوں کے تشدد کے شکار افراد جرائم پیشہ تھے اور نہ ہی ان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، متاثرہ افراد نے بیان میں کہا ہے کہ وہ علاقے میں بجلی کی درستگی کیلیے آئے تھے کہ اچانک شور مچ گیا اور کچھ سمجھ نہیں آیا کہ ہم پر تشدد کیوں ہورہا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام افراد کے الیکٹرک کے کنٹریکٹ ملازمین ہیں جن میں ایک سپروائزر ایک ڈرائیور اور 3 لائن مین شامل ہیں تمام افراد بجلی ٹھیک کرنے علاقے میں گئے، رینجرز نے مکمل تفتیش کے بعد تمام افراد کو رہا کیا ہے، پولیس کے مطابق اورنگی بلدیہ اور سائٹ میں کئی ماہ سے سیڑھی ڈکیت گروپ مشہور ہے جس سے علاقہ مکین خوفزدہ ہیں۔
سیڑھی گروپ رات کے وقت سیڑھی لگا کر گھروں داخل ہوتا ہے اور خواتین عصمت دری بھی کرتا ہے، موچکو سے کئی خواتین کے اغوا کی اطلاعات ہیں، ڈکیتوں میں اضافے کے بعد شہری رات کو پہرا دیتے ہیں، وقوعے کے وقت اہل محلہ گلی میں پہرہ دے رہے تھے، کہ کے الیکٹرک کے ملازمین نے نے گھر کی دیوار پر جیسے ہی سیڑھی لگائی تو انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مکینوں کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکو تھے جنھیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے، پولیس سیڑھی گروپ کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہے ۔