حیدرآباد مختلف حادثات و وقعات میں 2افراد جاں بحق
بس سے گرنے والے نوجوان کو دوسری گاڑی نے کچل دیا،بیہوش شخص اسپتال میں دم توڑ گیا.
بس سے گرنے والے نوجوان کو دوسری گاڑی نے کچل دیا،بیہوش شخص اسپتال میں دم توڑ گیا
حیدرآبا، مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے بدین جانے والی بس کی چھت پر سوار گاجا موری کا رہائشی 20 سالہ نثار ملاح زیل پاک کے قریب اچانک نیچے گرگیا جسے پیچھے سے آنے والی بس نے کچل دیا، نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب راہوکی تھانہ کی حدود سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 60سالہ نامعلوم شخص سول اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت نہ ہونے پر لاش اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی گئی ہے۔