معین اخترکے ساتھ گزرے لمحات بہت یادآتے ہیں حنیف راجہ

کراچی اسٹیج کے لیے جتنا بھی کام کیا یہ سوچ کرکیا کہ ہم شہرکی روشنیاں بحال کررہے ہیں، حنیف راجہ

فنکاروں نے اپنے کام سے دنیا بھرمیں خودکومنوایا ہے، حنیف راجہ۔ فوٹو : فائل

اداکارحنیف راجہ نے کہا ہے کہ مجھے کیرئیرکے آغاز میں بہت سی مشکلوں کا سامنا تھا مگرعوام کی محبتوں نے مجھے ہمیشہ حوصلہ بخشا اور پاکستانی عوام نے مجھ پراعتماد کیا' میرے کیرئیر میں پی ٹی وی کے پرواگرام ''کیسا'' نے بہت اہم کردار ادا کیا۔


نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف راجہ نے کہا کہ معین اخترمرحوم کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات بہت یادآتے ہیں' کراچی اسٹیج کے لیے جتنا بھی کام کیا یہ سوچ کرکیا کہ ہم شہرکی روشنیاں بحال کررہے ہیں۔ حنیف راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکاروں نے اپنے کام سے دنیا بھرمیں خودکومنوایا ہے' کراچی کے فنکاروں کو تھیٹرکے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story