والدہ نے ہمت نہ ہارنے کاکہاریٹائرمنٹ کے وقت کااعلان نہیں کر سکتا مصباح
میں سوچ چکاکہ کب اور کس انداز میں ریٹائر ہونا ہے لیکن عوامی سطح پر قبل از وقت اس کا اعلان نہیں کروں گا، مصباح الحق
اپنی توجہ ورلڈ کپ کی تیاریوں سے ہٹانا نہیں چاہتا، مصباح۔ فوٹو: فائل
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے مجھے کبھی ہمت نہ ہارنے کی نصیحت کی۔ انھیں ہمیشہ مجھ سمیت ٹیم پر اعتماد رہا۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں سوچ چکاکہ کب اور کس انداز میں ریٹائر ہونا ہے، میں عوامی سطح پر قبل از وقت اس کا اعلان نہیں کروں گا مگر پلاننگ بہرحال موجود ہے۔ میں یہ قدم درست وقت پر اٹھائوں گا، فی الحال اپنی توجہ ورلڈ کپ کی تیاریوں سے ہٹانا نہیں چاہتا۔
مصباح کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم بات اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری لانا ہے۔ انھوں نے پہلے ٹیسٹ یا ون ڈے یا دونوں سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کے سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔