پیرآباد پولیس نے اغواکارکو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کرلیا

مغویہ کی والدہ نے جاوید نامی پڑوسی پر شک کا اظہار کیاتھا،ملزم فرار،ساتھی گرفتار۔

ایسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیرآباد پولیس نے کمسن لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغویہ بازیاب کرلی جبکہ ایسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق پیرآباد پولیس نے بنارس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کرالیا ، ایس ایچ او پیرآباد اشفاق بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ دو روز قبل میٹروول سے 13 سالہ حسن بی بی دختر صابر خان کے اغوا کیے جانے کی رپورٹ درج کرائی گئی ، مغویہ کی والدہ نے جاوید نامی پڑوسی پر شک کا اظہار کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو جاوید فرار ہوگیا۔

تاہم اس کا ساتھی شیر اسلم گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے مغویہ کو بھی بازیاب کرالیا گیا ، مغویہ کا والد روزگار کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہے ، علاوہ ازیں ایسٹ رینج پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 پستولیں اور درجنوں رائونڈ سمیت بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی ، گرفتار ملزمان مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جنھوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔
Load Next Story