ڈاکٹر پرویز محمود راہ حق کے نڈر سپاہی تھے لیاقت بلوچ

انتظامیہ ڈاکٹر پرویز محمود اور عبدالواحد کے قاتلوں کو گرفتار کرے،اہلخانہ سے گفتگو۔

رینجرز شہر میں امن قائم کرنے کے بجائے بدامنی کا باعث بن رہی ہے، محنتی. فوٹو: پی پی آئی/فائل

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خوف اور جبر کے ماحول میں استقامت سے کھڑا رہنا جہاد ہے۔


ڈاکٹر پرویز محمود راہ حق کے نڈر اور بے باک سپاہی تھے، ان کی زندگی کلمہ حق کی سربلندی اور غلبہ دین کیلیے وقف رہی، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انتظامیہ ڈاکٹر پرویز، عبدالواحد شہید سمیت تمام بے گناہوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلیے سنجیدہ اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود مرحوم کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا،اس موقع پر مرحوم کے بھتیجے خالد، خرم، جماعت اسلامی کراچی کے نسیم صدیقی، فاروق نعمت اللہ، اُسامہ رضی اور دیگر بھی موجود تھے۔

دریں اثنا وہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن عبدالواحد کے گھر بھی گئے اور ان کے والد عبدالصمد، بھائیوں حامد، راشد، شکیل اور دیگر اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور مرحوم کی بلندی درجات کیلیے دعا کی، اس موقع پر اسامہ رضی، عبدالوہاب، سابق رکن سندھ اسمبلی یونس بارائی اور توفیق الدین بھی موجود تھے، علاوہ ازیںجماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ رینجرز شہر میں امن قائم کرنے کے بجائے بدامنی کا باعث بن رہی ہے، قاتلوں اوردہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے بجائے پرامن شہریوں پر تشدد، بلاجواز چھاپے، قرآن اور دینی کتب کی بے حرمتی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔
Load Next Story