سنجے دت کے لیے ’’پی کے‘‘ کی خصوصی اسکریننگ چاہتے ہیںعامر
اگر حکام سے اجازت مل گئی تو خوشی ہوگی، سنجے بڑے بھائی اور انکے ساتھ اچھا وقت گزرا
اگر حکام سے اجازت مل گئی تو خوشی ہوگی، سنجے بڑے بھائی اور انکے ساتھ اچھا وقت گزرا فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ سنجے دت میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں، فلم'' پی کے '' میں سنجے دت میرے دوست بھیرو سنگھ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
عامر خان نے فلم'' پی کے ''کا ٹیزر اور اس کے ایک گانے ''ٹھرکی چھوکرو''کو لانچ کرنے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی عکسبندی کے دوران سنجے دت کے ساتھ ایک دلچسپ اور زبردست وقت گزرا اور میں ان کی موجودگی میں خود کو محفوظ اور پرسکون محسوس کیا۔
49 سالہ عامر خان نے کہا کہ وہ اور پی کے کی پوری ٹیم سنجے دت کے لیے خصوصی اسکریننگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں' اگر انھیں حکام سے اس کی اجازت مل گئی تو انھیں بہت خوشی ہوگی۔