نوازشریف کاجرمنی میں بھی ’’گونوازگو‘‘کے نعروں نے پیچھانہ چھوڑا

وزیراعظم جب پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے لیے ہوٹل گئے تو پی ٹی آئی اور پی آئی ٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی

وزیراعظم جب پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے لیے ہوٹل گئے تو پی ٹی آئی اور پی آئی ٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ جرمنی میں بھی ''گونوازگو'' کے نعرے نے ان کاپیچھا نہ چھوڑا، وزیراعظم کے پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے دوران ہوٹل کے باہرپی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنوں نے گونوازگو کے نعرے لگائے۔


وزیراعظم نواز شریف جب اپنے دورے کے دوران پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے لیے ہوٹل گئے توہوٹل کے باہرجمع پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے انھیں دیکھ کر ''گونوازگو'' کے نعرے لگائے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصٓف اور عوامی تحریک نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 'گونوازگو' تحریک شروع کر رکھی ہے اور جہاں بھی ان دونوں جماعتوں کے کارکنان کو موقع ملتا ہے تو یہ لوگ 'گو نواز گو' کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔
Load Next Story