بوسیدہ عمارت‘ بجلی نہ پانی‘ استاد غائب یہ ہے بہاولنگر کا اسکول
’’تکرار‘‘ کی ٹیم طالبعلم کے خط پر گورنمنٹ اسکول پہنچی تو گرائونڈ میں بھینسیں نہا رہی تھیں .
کاش شہباز شریف یہ دیکھ لیں‘ منان،ٹیم کا سہولتوں سے آراستہ دانش اسکول کا بھی دورہ
DALLAS:
ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کی ٹیم نے پانچویں جماعت کے بچے کے خط پر بہاولنگر کے نواحی علاقے سنساراں میں گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ کیا۔
سکول کی حالت زار سے لگ رہا تھا کہ اسکے طالبعلم شائد ہی زندگی میں کوئی کامیابی کی منزل طے کرسکیں۔ گرائونڈ میں بارش کے جمع ہونے والے پانی میں نہاتی بھینسوں نے ٹیم کا استقبال کیا، بھینسوں کے مالک اسرار نے بتایا کہ سکول کی دیوار نہیں اور اس کی بھینسوں نے نہانا ہوتا ہے اس لئے وہ سکول کو استعمال کرتاہے، مچھروں کی بہتات تھی، سکول کی بوسیدہ چھت کئی سالوں سے مرمت کی منتظر ہے ۔ بجلی، پانی، باتھ روم، پنکھوں اور دیگر سہولیات سے عاری سکول کے دوسری جماعت کے کلاس روم میں چند بچے کسی ٹیچر کے بغیر ٹاٹ پر سبق یاد کر رہے تھے، تیسری جماعت کے کلاس روم میں اکھڑے سیمنٹ کے بلیک بورڈ پر شائد کئی ماہ سے کچھ تحریر نہیں کیا گیا تھا، میڈیکل روم میں ٹوٹی کھڑکیوں اور دیگر فرنیچر کو اکٹھا کرکے رکھا گیا تھا، جناح ہال میں بہت سی سائیکلیں اور موٹرسائیکلیں دیکھنے والوں کا منہ چڑا رہی تھیں۔
ٹیم جب اپنے میزبان یعنی طالبعلم عبدالمنان تک پہنچی تو اس نے بتایا کہ جب میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ شہباز شریف لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کے حالات ٹھیک ہوجاتے تو میں نے پھر ایکسپریس کو خط لکھا کہ شائد اس طرح وہ ہمارے سکول کی حالت ٹی وی پر دیکھ لیں اور بلڈنگ کو ٹھیک کرائیں۔ ٹیم نے دانش سکول چشتیاں کا بھی دورہ کیا جہاں انتہائی کم وسائل میں جنم لینے والے بچے انتہائی جدید سہولتوں سے آراستہ سکو ل میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔