صومالیہ میں جھڑپیں شدت پسند گروپ الشباب کے 91 جنگجو ہلاک

شدت پسندوں نے قضحیٰ پر دوبارہ قبضہ کرلیا، انتظامیہ کے 9ارکان اور8شہریوں کو پھانسی دے دی

لڑائی میں الشباب کے 31جنگجو ہلاک ہوئے جسکے بعداس شدت پسنددھڑے کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے، ذرائعْ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی صومالیہ میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں 91 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جب کہ الشباب کے شدت پسند گروپ نے جوبہ کے زیریں علاقے میں واقع ایک کلیدی جزیرے پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا۔


عالمی میڈیا کے مطابق حکام اورعینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ہفتے کے روزعلی الصبح الشباب نے قضحیٰ نامی جزیرے میں حکومت نواز دھڑوں پرحملہ کیااورجوبہ کی عبوری انتظامیہ سے جزیرے کاقبضہ خالی کرالیا۔ مکینوں نے بتایاکہ اس لڑائی کے بعد، الشباب نے عبوری انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی 43 لاشیں ایک قریبی ساحل پررکھ دیں۔ بعدازاں انتظامیہ کے 9ارکان اور 8شہریوں کوپھانسیوں پرچڑھایا جن پر عبوری انتظامیہ کیلئے کام کرنیکاالزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں الشباب کے 31جنگجو ہلاک ہوئے جسکے بعداس شدت پسنددھڑے کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے۔ قضحیٰ، کسمایوسے 130کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے جس کا قبضہ 2ہفتے قبل الشباب نے حکومت کی حامی فوجوں سے چھین لیا تھا۔ شدت پسنداس جزیرے کو تارکول کی برآمد کیلیے استعمال کرتے ہیں جواس گروہ کیلیے آمدن کااہم ذریعہ ہے۔
Load Next Story