ایکسپریس فیملی فیسٹیول ’’وائس آف لاہور‘‘ اور’’ ماڈل آف لاہور‘‘ مقابلہ میں شرکت کے خواہشمندوں کی ت
کراچی، فیصل آباد، راولپنڈی اورپشاور سمیت دیگرشہروں کے نوجوان گلوکاراورماڈلز رجسٹریشن کیلیے رابطے کرنے میں مصروف
’’ایکسپریس‘‘کے موسیقی اورماڈلنگ کے مقابلوں کے انعقاد سے ٹیلنٹ ملے گا،غلام عباس، وجاہت عطرے، آمنہ الیاس،وسیم ۔ فوٹو : فائل
RAWALPINDI:
''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کے زیراہتمام ایکسپوسنٹرمیں منعقد کیے جانے والے'ایکسپریس فیملی فیسٹیول' میں 'وائس آف لاہور' اور'ماڈل آف لاہور ( تصاویری مقابلہ )' بننے کے خواہشمندوں کی تعداد چند روزمیں ہی ہزاروں تک پہنچ گئی۔
لاہورکے علاوہ کراچی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی ، اوکاڑہ، شیخورہ اورپشاور سمیت دیگرمقامات سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکاروں اورماڈلزکی جانب سے مقررہ تاریخ سے قبل ہی رجسٹریشن کروانے کا سلسلہ جاری ہے اوراس میں ہرروز اضافہ ہورہا ہے۔
کوئی 'وائس آف لاہور' بننا چاہتا ہے توکوئی 'ماڈل آف لاہور 'کا تصویری مقابلہ اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔ ان اعزازوں کواپنے نام کرنے والوں نے فیس بک پیج جب کہ ای میل expressmycitylahore@gmail.com اور فون نمبر0321-8260165کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں۔
'ایکسپریس میڈیا گروپ' کی جانب سے نوجوانوں کواپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا جوہردکھانے کا جوسلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس کومیوزک اورفیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکاروں، موسیقاروں، ماڈل، ڈیزائنرز اورفوٹوگرافرزنے بھی خوب سراہا ہے۔
''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے معروف غزل گائیک غلام عباس، موسیقاروجاہت عطرے، سپرماڈل آمنہ الیاس،فوٹوگرافروسیم نے کہا کہ نوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ہمارے ملک میںبہت کم مواقع مل پاتے ہیں۔ لیکن 'ایکسپریس' جس طرح عوام کے مسائل کوسامنے لانے میں ہمیشہ بازی لے جاتا ہے، اسی طرح اب موسیقی اورماڈلنگ کے تصویری مقابلوں کاا نعقاد کرکے بھی انھوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے، جس کی وجہ سے میوزک اورفیشن انڈسٹری کوبہت سا بہترین ٹیلنٹ مل جائے گا۔ ہم جانتے ہیں کہ ان اعزازات کواپنے نام کرنے والوں کی کثیرتعداد نے پروگرام میں حصہ لینے کے لیے اپنے خوبصورت فوٹوگراف ارسال کردیے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے ' وائس آف لاہور' بننے کے خواہشمند اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں جب کہ دوسری جانب' ماڈل آف لاہور'بننے کے خواہشمند اپنی خوبصورت تصاویر کے ذریعے مقابلے میں رجسٹریشن حاصل کررہے ہیں۔ چند دنوں کے اندرملنے والا رسپانس اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اب تعلیم یافتہ لڑکے اورلڑکیاں اس شعبے کواپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب رجسٹریشن کروانے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ میوزک اورماڈلنگ کے شعبے میں نام بنانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم نہیں مل رہا تھا جوہمارے ٹیلنٹ کو بہترانداز سے متعارف کرواسکے اورہم راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھولیں۔ یہ ہمارے لیے سنہرا موقع ہے جس میںہم معروف فیشن ڈیزائنرز، ماڈلز ، گلوکاروں اورموسیقاروں کے سامنے اپنا ٹیلنٹ پیش کریں گے ۔ یہ مقابلہ یقینناً سخت ہوگا لیکن ہم جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ '' واضح رہے کہ 'وائس آف لاہور' اور 'ماڈل آف لاہور (تصویری مقابلہ)' کے نتائج کا اعلان ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول'' کے پہلے روز22نومبرکوکیا جائے گا۔